ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان نے ہنگامی بنیادوں پر دورہ امریکہ کا فیصلہ کر لیا

datetime 10  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے پیش نظر اتوار سے ایران, سعودی عرب اور امریکہ کے دورے پر روانہ ہونگے. اہم سفارتی ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ میں ایران اور امریکہ کے مابین جاری کشیدگی کے پیش نظر متعلقہ ممالک کا دورہ کرینگے. ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی اتوار کو ایران کے دارالحکومت تہران پہنچیں گے اور ایرانی اعلی قیادت سے ملاقات کرینگے. ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ ایران اور امریکہ کے مابین ثالثی نہیں بلکہ کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش ہے. ایرانی قیادت کے ساتھ

ملاقات کے بعد پیر کو وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچیں گے. توقع ہے کہ شاہ محمود قریشی سعودی ہم منصب سے ملاقات سمیت اعلی سعودی حکام کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے. ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال اور امن سے متعلق بات چیت کرینگے. ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بدھ یا جمعرات کو واشنگٹن پہنچیں گے جہاں وہ سیکرٹری مائیک پیمپیو سے ملاقات کرینگے. توقع ہے کہ وزیر خارجہ امریکہ کے دورے کے دوران امریکی سینیٹرز سے بھی ملیں گے. واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر دورے کر رہے ہیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…