اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اینکر پرسن مبشر لقمان نے ن لیگی رہنمائوں کے تعریفوں کے پل باند ھ دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے ناقدین میں شمار سینئر صحافی و تجزیہ نگار مبشر لقمان نے لیگی رہنمائوں کی کھل کر تعریف کر دی ۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے صرف باتیں ہی کرتے ہیں قانون شکنی نہیں کرنی ۔ جب لیگی رہنما احسن اقبال کو گولی لگی ، میاں نواز شریف کو جوتا مارنے کی کوشش کی گئی ۔ سابق امریکی صدر جارج بش کو جوتا مارا گیا
اور خواجہ آصف کے منہ پر سیاہی پھینکی گئی ، ان لوگوں کا قد چھوٹا ہی ہوا ہے ، میںسابق وزیراعظم میاں نوازشریف ،سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف اورسابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو داد دیتا ہوں کہ انہوں نے گولی ، جوتا اور سیاہی پھینکنے والوں کو ذاتی نشانہ نہیں بنایا۔ واضح رہے کہ فواد چوہدری کی جانب سے مبشر لقمان کو تھپڑ مارے جانے کے بعدسینئر تجزیہ نگار مبشرلقمان کا یہ بیان سامنے آیا اور انہوں نے ن لیگی رہنمائوں کی دل کھول کر تعریف کی اور حمایت میں بولے ہیں ۔