ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ملکی ترقی کو ریورس گیئر لگا دیا گیا، سب اچھا ہے کی رپورٹ دکھا کرعوام کیساتھ کیا جارہا ہے؟لیگی رہنمائوں کی لندن میں بیٹھک لگ گئی ، اہم فیصلے کر لیے گئے

datetime 1  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن( این این آئی )مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کے وفد نے لندن میں پارٹی صدر محمد شہباز شریف سے ملاقات کرکے ملکی سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر رہنمائی حاصل کی ۔ مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا تارڑ، مسلم لیگ (ن) پنجاب کی

سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری، سمیع اللہ خان سمیت دیگر پارٹی رہنمائو ں نے شہباز شریف سے لندن میں تفصیلی ملاقات کی ۔ اس موقع پر ملک کی سیاسی صورتحال سمیت پارٹی امو رپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پارٹی رہنمائوں نے شہباز شریف سے پارٹی قائد محمد نواز شریف کی صحت بارے بھی آگاہی حاصل کی ۔ ذرائع کے مطابق پارٹی رہنمائوںنے شہباز شریف سے سیاسی امور کے حوالے سے رہنمائی حاصل کی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں نیب کی کارروائیاں بھی زیر غور آئیں۔ شہباز شریف نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) عوام کی مشکلات کے حل کے لئے آواز اٹھاتی رہے گی۔نا اہل حکمرانوںکی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کے لئے زندگی گزارنا محال ہو گیاہے ۔ عمران نیازی او ران کی ٹیم نے ترقی کرتے ملک کو ریورس گیئر لگا دیا ہے اور پھر بھی سب اچھا کی رپورٹ دے کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…