پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

انتہائی اہم محکمہ میں سرکاری عملہ کی ملی بھگت سے اربوں کی کرپشن کا انکشاف، نیب حرکت میں آ گئی

datetime 27  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) قومی احتساب بیورو بلوچستان نے بلوچستان انٹیگریٹڈ واٹر ریسورسز مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں دو ارب روپے کی کرپشن کی تحقیقات مکمل کر کے جعلی کمپنی کے مالکان، پروجیکٹ ڈائریکٹر سمیت 10 افراد کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں داخل کر دیا، کمپنی مالکان نے نے جعلی تصدیقی سرٹٰیفیکٹ جمع کرواکر دھوکہ دی اور مبینہ طور پر سرکاری عملہ کی ملی بھگت سے سرکاری ٹھیکے حاصل کیے۔

ورلڈ بینک کے تعاون سے ناڑی گارج اور گنداچا نرگ نامی سکیموں کے لئے تقریبا 2 ارب مختص کی گئی تھی جس کے لئے مختلف فرمز نے محکمہ آبپاشی میں ٹینڈرز جمع کروائے۔ مسیرز گل کنسٹرکشن نامی فرم کے مالک ملزم سراج خان نے اپنے دیگر تین جعلسازوں کی مدد سے پاکستان کے مختلف محکموں کے جعلی تصدیقی سرٹیفکیٹ جمع کروا کر خود کو اتنے بڑے پراجکیٹ کا اہل ثابت کر کے دھوکہ دی اور مبینہ طور پر سرکاری عملہ کی ملی بھگت سے ٹھیکے حاصل کئے۔نیب نے ٹینڈز میں شامل دیگر فرمز کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کیں تو ملزم کی جلعسازی کے نا قابل تردید شواہد سامنے آئے جسکی بنیاد پرنیب بلوچستان نے ملزم کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے۔ نیب کے تفتیشی افسران جب ملزم کی گرفتاری کے لئے کراچی گئے تو ملزم گرفتاری کے خوف سے اسلام آباد فرار ہو گیا تا ہم بر وقت انفارمیشن شیرنگ پر ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔نیب نے تحقیقات کے دائرے کو پھیلاتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر بلوچستان انٹیگریٹڈ واٹر ریسورسز مینیجمنٹ اینڈ ڈیلوپلمنٹ پراجیکٹ عبدالحمید اور بڈ ایویلوایشن کمیٹی کے ممبران فاروق احمد، یار محمد، شفیع اور سکندر بلوچ کے بھی مبینہ ملوث ہونے پر انہیں بھی شامل تفتیش کیا، اور ملزمان کے خلاف ناقابل تردید ثبوتوں کی روشنی میں آج کمپنی مالکان، پروجیکٹ ڈائریکٹر اور کمیٹی ممبران کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…