قلات (آن لائن)قلات میں سردی کی لہر برقرار، پارہ نقطہ انجماد سے مزید نیچے گر گیا ، درجہ منفی 8 ریکارڈ، لوگ گھروں میں محصور، کاروبار زندگی مفلوج، خون جما دینے والی سردی میں بھی گیس غائب، بجلی کی طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ و باربار ٹرپنگ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، تفصیلات کے مطابق قلات میں یخ بستہ ہواوں نے ڈھیرے ڈال دیئے۔ جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ، محکمہ موسمیات قلات کے انچارج
شیراحمد مینگل کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت منفی آٹھ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب شدید سردی میں لوگ گھروں محصور ہوکر رہ گئے قلات میں گیس مکمل بند رہنے اور بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات مزید بڑھا دی۔ خاص کر گھریلو صارفین کو امور خانہ داری میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کاروباری حضرات زمیندار و دیگر صارفین بھی کیسکو کے کی من مانی سے پریشان ہے۔