اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس، عدلیہ نے کریز سے نکل کر شاٹ کھیلی اور اب وہ احتساب کے شکنجے میں ہے، ان الفاظ پر جسٹس منیر اے ملک کے کیا ریمارکس تھے؟

datetime 16  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان میں صدارتی ریفرنس کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل منیر اے ملک نے کہا ہے کہ ان کے موکل کے کیس میں ریاستی جاسوسی کے ذریعے مواد اکٹھا کیا گیا۔ پیر کو عدالت عظمیٰ میں جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 10 رکنی لارجر بینچ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر دائر صدارتی ریفرنس کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

اس دوران جسٹس عیسیٰ کے وکیل منیر اے ملک نے اپنے دلائل دینے کا سلسلہ جاری رکھا اور عدالت کو بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں نظرثانی درخواستیں دائر کیں۔منیر اے ملک نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی کی ں ظرثانی کی درخواست ان کی ذہنی سوچ کی عکاس ہے، درخواست میں واضح کیا گیا ہے کہ فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ جج کی برطرفی کے لیے واضح جواز ہے۔انہوں نے کہا کہ ریفرنس میں یہ کہنا کہ جسٹس فائز عیسیٰ جج رہنے کہ اہل نہیں یہ اتفاق نہیں ہے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ 4بجے ریفرنس کے حوالے سے ٹوئٹ جاری ہوئی جبکہ ریفرنس کا علم صدر، وزیراعظم، اٹارنی جنرل، وزیر قانون اور چیف جسٹس کے سیکریٹری کو تھا تاہم منیر اے ملک نے بتایا کہ چیف جسٹس کے سیکریٹری نے خبر لیک نہیں کی، اس کی ذمہ داری باقی 4 افراد پر ہے۔جسٹس عیسیٰ کے وکیل کے مطابق صدر نے صرف اس حد تک کہا کہ خبر ان کے دفتر سے لیک نہیں ہوئی جبکہ ایک حکومتی رکن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عدلیہ نے کریز سے نکل کر شاٹ کھیلی اور اب وہ احتساب کے شکنجے میں ہے۔منیر اے ملک نے کہا کہ کریز سے باہر نکل کر شاٹ ہونے کا مطلب فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے کے علاوہ کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل کا ریاست میں کردار واضح ہے، اٹارنی جنرل عدالت کی معاونت کرتا ہے حکومت کی معاونت نہیں، اٹارنی جنرل نے جواب الجواب میں کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ذاتی تعریف اور سستی شہرت پر یقین رکھتے ہیں،

یہ الزامات سپریم کورٹ کے جج کے بارے میں بدنیتی کا اظہار ہیں۔منیر اے ملک کے مطابق اٹارنی جنرل کے جواب الجواب میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر بیوی اور بچوں کی شناخت کے پیچھے چھپنے کا الزام ہے جبکہ ان کے موکل نے ان تمام الزامات کو مسترد کیا ہے۔عدالت میں بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کونسل اٹارنی جنرل یا کسی بھی وکیل کو معاونت کیلئے مقرر کرسکتی ہے، اٹارنی جنرل کا یہ جواب خفیہ قوانین کی خلاف ورزی اور جج کی جاسوسی سے متعلق میرے دلائل کی تصدیق ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ جواب 5 حکومتی افسران نے ایک ہی روز میں تیار کیا ہے، حکومت کو ایک ہی روز میں 5 مختلف ذرائع سے رپورٹ موصول ہونا اچانک نہیں سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔اس موقع پر عدالت عظمیٰ میں منیر اے ملک نے اپنے بنیادی دلائل دہراتے ہوئے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر بیرون ملک جائیدادوں کی بے نامی ملکیت، بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کا الزام نہیں لگایا گیا۔انہوں نے کہا کہ اثاثہ جات برآمدگی یونٹ (اے آر یو) کے چیئرمین اور وزیرقانون کو یہ اختیار نہیں کہ وہ اعلیٰ عدالتوں کے

جج کے خلاف تحقیقات کرے۔جسٹس عیسیٰ کے وکیل کے مطابق ان کے موکل کے کیس میں ریاستی جاسوسی کے ذریعے مواد اکٹھا کیا گیا، ہم ایک طرف یہ چاہتے ہیں کہ تمام ادارے قانون کے مطابق کام کریں، دوسری جانب یہ بھی چاہتے ہیں کہ غیرقانونی کام کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو۔انہوں نے کہاکہ احتساب اور قانون کی خلاف ورزی کرکے مواد جمع کرنے میں توازن ہونا چاہیے، غیر قانونی اقدام کی اجازت دینے سے ایگزیکٹو (مقننہ) کو یہ لائسنس مل جائے گا کہ وہ عدلیہ کو بلیک میل کرے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدالتوں کی ایسی کئی مثالیں موجود ہے جن میں غیر قانونی طریقے سے اکٹھے کیے گئے مواد کو الگ کیا گیا۔وکیل کے مطابق پوری دنیا کے سمندر بھی جج پر عائد الزام کو نہیں دھوسکتے،

اس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے پوچھا کہ جج کے خلاف ریفرنس خارج کر دینے سے کیا یہ الزام ختم ہو جائے گا؟ جس پر انہیں جواب دیا گیا کہ الزام نہ بھی ختم ہو لیکن داغ مٹ جائے گا۔منیر اے ملک نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ الزام ختم کرنے کے لیے یہ ضروری نہیں کہ جج کو بالوں سے پکڑ کر کھینچا جائے، اس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ افتخار چوہدری کیس میں اس وقت ایک فوجی آمر کی حکومت تھی، اس کیس میں ججوں کو گھروں میں نظر بند کیا گیا اور چیف جسٹس کو عدالت سے باہر پھینک دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ افتخار چوہدری اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے کیس الگ الگ ہیں، جس پر منیر اے ملک نے کہا کہ کیا عدالت کے جج کی جاسوسی کرنا کوئی معمولی بات ہے؟ اس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ نے بہت کچھ کہہ دیا ہے ہمیں سوچنا پڑے گا۔اسی دوران منیر اے ملک نے کہا کہ طبی بنیادوں پر بدھ کو چھٹی چاہیے، جس پر عدالت عظمیٰ کے جج نے کہا کہ ہم دیگر وکلا کو سن لیتے ہیں، ہم چھٹیوں پر نہیں جارہے۔بعد ازاں مذکورہ کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی گئی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…