نہتےشخص پر تشدد کرنیوالا مسلح شخص ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گرفتار،جانتے ہیں سارے واقعے کے پیچھے وجہ کیا نکلی؟

15  دسمبر‬‮  2019

لاہور (این این آئی ) کیولری میں موٹر سائیکل سوار شخص پر تشدد کرنے والے مسلح شخص کو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔لاہور کے علاقے کیولری میں شہری پر مسلح شخص کے تشدد کی موبائل فوٹیج سوشل میڈیا پر

وائرل ہونے کے بعد سی سی پی او لاہور نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے تشدد کرنے والے شخص کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جس کے بعد مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر کیولری کے علاقے میں مین روڈ پر ایک موٹرسائیکل سوار کی بائیک جیپ سے ٹکرائی، جیپ سے پینٹ اور جیکٹ میں ملبوس شخص نے نیچے اتر کر پہلے موٹرسائیکل سوار کو برا بھلا کہا اور اچانک طیش میں آکر اس کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔جیپ سوار موٹرسائیکل سوار کو گھسیٹتا ہوا اپنی جیپ کے پاس لے گیا اور جیپ میں سے اسلحہ نکال کر تان لیا، موٹرسائیکل سوار اس شخص سے معافی مانگتا رہا لیکن جیپ سوار نے تشدد جاری رکھا، اس تمام تر واقعہ کو جیپ کی پچھلی جانب موجود کار میں سوار شخص نے موبائل کیمرے کی مدد سے محفوظ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔سوشل میڈیا پر خبر آنے کے بعد سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے واقعہ کا ازخود نوٹس لیا اور ایس پی کینٹ کو مسلح جیپ سوار کی گرفتاری کے متعلق ہدایات جاری کیں۔ سوشل میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کیولری گرائونڈ میں پیش آیاتھا اس لیے وہاں پر موجود سی سی ٹی وی کیمروں اور ایکسائز کے ریکارڈ سے جیپ کا ڈیٹا حاصل کیا گیا۔سی سی پی لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کے ریکارڈ کے مطابق موٹرسائیکل سوار نے جیپ کو پیچھے سے ٹکر ماری۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…