اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری سے متعلق کہاہے کہ حسان نیازی کی گرفتاری پرعمران خان نے کوئی پابندی نہیں لگائی، قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، حسان نیازی سے متعلق جو بھی انتظامیہ بہتر سمجھے فیصلہ کرے۔جمعہ کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں وکلاء کے حملے میں شریک وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی کی گرفتاری کے حوالے
سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سوال کیا کہ حسان خان کی گرفتاری میں کس نے رکاوٹ ڈالی؟ حسان نیازی کی گرفتاری پرعمران خان نے کوئی پابندی نہیں لگائی۔شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، حسان نیازی سے متعلق جو بھی انتظامیہ بہتر سمجھے فیصلہ کرے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور وکلاء کی ہڑتال میں عام پاکستان پِسیں گیں، ہم سمجھتے ہیں کہ مسئلے کا مناسب حل نکلنا چاہیے۔