اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

وکلاء کی جانب سے میڈیکل طالبات کی بس کو یرغمال بنانے کوشش ، ویڈیو سامنے آ گئی، انتہائی نازیبا سلوک

datetime 13  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے واقعے کے بعد وکلاء گردی کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں ایک ویڈیو میڈیکل کالج کی طالبات کی بس کی ہے جسے وکلاء نے اپنے حصار میں لے کر یرغمال بنائے رکھا، اس ویڈیو میں وکلاء بس کو روک کر اس میں داخل ہوئے، ڈرائیور کو زد وکوب کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔ شاہراہ قائداعظم پر میڈیکل طالبات کی

بس کو یرغمال بنانے کی کوشش کی گئی۔کچھ وکلاء گاڑی پر وائپر مارتے نظر آئے، ایک نجی ٹی وی چینل نے یہ ویڈیو چلائی ہے اور کہا گیاہے کہ پی آئی سی پر دھاوے کے بعد وکلاء گردی کی مختلف ویڈیوز منظر عام پر آ رہی ہیں۔ دوسری جانب وکیلوں کی اسلام آباد ائیر پورٹ پر پٹائی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیووائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عوام کی ایک بڑی تعداد نے وکیلوں کو حصار میں لیا ہوا ہے اور ان کی پٹائی کر رہی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ واقعہ اسلام ائیر پورٹ پر پیش آیا لیکن اس ویڈیو کے بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا کہ یہ کب کی ہے لیکن یہ پی آئی سی کے واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس سے لگتا تو یہی ہے کہ ویڈیو پرانی نہیں تازہ ہے، عام شہریو ں کے علاوہ پولیس اہلکار بھی دیکھے جا سکتے ہیں جو لاتوں اور تھپڑوں سے وکیلوں پر تشدد کر رہے ہیں۔‎یاد رہے کہ وکلاء کی توڑ پھوڑ سے پی آئی سی میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات سامنے آئی تھیںجس کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈ یالوجی میں وکلاء کے حملے سے 10 کروڑ کا نقصان ہوا۔ دروازوں ، شیشوں سمیت قیمتی مشینیں بھیتباہ کردی گئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق پی آئی سی کو دس کروڑ روپے کا نقصان ہوا ، اس کے ساتھ یہ بھی یاد رہے کہ ایمرجنسی میں طبی مشینوں کی بحالی کیلئے ایک ماہ کا عرصہ درکار ہوگا۔ یاد رہے کہ 35 کروڑ روپے سے سٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی کو تیار کیا گیا تھا ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…