فیصل آباد (آن لائن)فیصل آباد سمیت پنجاب بھرمیں یونین کونسل نظام ختم ، پنجاب بھر کے چیف افسر کو شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ پر فوری عملدرآمد کروانے کے احکامات جاری کردیئے گئے ، سیکرٹری بلدیات پنجاب احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت ٹائون ہال میں اہم اجلاس ہوا ، جس میں چیف افسروں کو شیڈول آف اسٹیلشمنٹ پر فوری عملدرآمد کروانے کے احکامات دے دیئے گئے اور یونین کونسل کانظام ختم کردیا گیا،
تمام یونین کونسلز کے افسر اب میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ماتحت ہونگے ، پنجاب لوکل گورنمنٹ کا سارا نظام ڈیجٹیلائز ہوگا ، ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ تعمیر وترقی کے ٹینڈرنگ کے عمل میں شفافیت ، ادائیگیاں اور وصولیاں آن لائن کرینگے ، ایڈ منسٹریشن ڈھانچہ بنا دیا گیا ہے جلد قوانین پر عملدرآمد کروایاجائیگا، سرکاری اثاثہ جات کی نئے قانون کے مطابق لسٹیں بنائی جائیں گی ، حدود اربعے کاتعین کردیا گیا جلد عملدرآمد کروایا جائیگا ۔