اورنج لائن کس نے بنائی؟ اور یہ کس کا وژن تھا؟  حکومت ڈھٹائی کیساتھ کس کام میں مگن ہے؟ ن لیگ نے حکومت پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی ،

10  دسمبر‬‮  2019

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ شہبازشریف کے منصوبے پر موجودہ حکمران بے شرمی اور ڈھٹائی سے اپنے نام کی تختی لگا رہے ہیں ،عمران وبزدارصاحب کو شہبازشریف کی اورنج لائن سے اتنی شرمندگی ہے کہ اس کا افتتاح بھی نہیں کررہے ۔ مریم اورنگزیب نے اورنج لائن منصوبے کے آزمائشی افتتاح کے حوالے سے اپنے بیان میں کہاکہ

شہبازشریف نے پانچ میٹروز بنائیں جبکہ نالائقوں اورنااہلوں نے پانچ سال میں پشاور میٹرو کے ایک ارب کے کھڈے کھودے ،عمران صاحب قوم کو بتائیں کہ اورنج لائن کس نے بنائی؟ اور یہ کس کا وژن تھا؟ دس سال جس میٹرو اور ٹرین پر آپ سیاست کرتے رہے، آج اس کے فیتے کٹوارہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب 16 مئی 2018کو شہبازشریف اورنج لائن آزمائشی طورپر چلاچکے ہیں،آپ اور آپ کی حکومت اتنے نالائق ہیں کہ پندرہ ماہ میں اسے شروع نہ کرسکے ،عمران خان صاحب آپ پر شہبازشریف کا خوف طاری ہے، ان کے ترقیاتی منصوبے دیکھ کر حسد میں مبتلا ہوجاتے ہیں ۔پندرہ ماہ ختم ہونے کے باوجود آج بھی نوازشریف، شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن)کے منصوبے جاری ہیں۔پندرہ ماہ میں موجودہ نالائق حکمران مسلم لیگ(ن)کے تیارکردہ منصوبوں پر تختیاں لگارہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب دانستہ مسلم لیگ (ن)کے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کررہے ہیں ۔منصوبوں میں تاخیر سے ان کی لاگت کو دانستہ بڑھایا جارہا ہے، تحقیقات ہونی چاہئے ۔نوازشریف اور شہبازشریف کے دیگر منصوبہ جات میں تاخیر سے ملک کو نقصان نہ پہنچائیں۔اورنج لائن نوازشریف اور شہبازشریف کا عوام کے لئے تحفہ ہے ۔نوازشریف اقتدار میں نہ ہوکر بھی عوام کو ریلیف دے رہا ہے ۔مسلم لیگ (ن)پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا نام ہے۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف اور شہبازشریف پاکستان اور عوام کے لئے ہمیشہ خوشیاں، آسانیاں اور خوشحالی لائے، آئندہ بھی لاتے رہیں گے۔پاکستان کے ہر شہر کو ایسے تحفے دیتے رہیں گے۔‎

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…