لاہور (این این آئی) محکمہ وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب نے جانوروں اور پرندوں کو غیر قانونی طور پر شکار کر کے ان کی تصاویر فیس بک پر شیئر کرنیوالوں کیخلاف جاری مہم مزید تیز کر دی۔ اگست 2018 سے جاری اس مہم کے تحت اب تک 51غیرقانونی شکاریوں کیخلاف
کارروائی کی گئی جن میں سے 38غیرقانونی شکاریوں نے اپنا جرم تسلیم کرتے ہوئے محکمانہ معاوضہ دینے کی درخواست پر ان سے مجموعی طور پر 10لاکھ روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کروادئیے گئے جبکہ دیگر 13غیر قانونی شکاریوں کیخلاف مقدمات مختلف عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔