اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نیازی اینڈ کمپنی کی حکومت چند ماہ کی مہمان ، حیرت انگیز دعویٰ کر دیا گیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نیازی اینڈ کمپنی کی حکومت چند ماہ کی مہمان ہے،آل عمران کے تمام دعوے اور بیانیے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے ہیں،ان کا ایجنڈا صرف ملک کو قرضوں کے بوج تلے دبانا ہے جس میں یہ لوگ کامیاب ہو گئے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پتلی تماشا جماعت نے پورے ملک کو تجربہ گاہ بنادیا ہے۔نوازشریف اور شہبازشریف کے منصوبوں پر تختیاں لگاکر خود کو تیس مار خان ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔عمران خان کل بھی زیرو تھا اور آج بھی زیرو ہے۔عمران خان جب سے وزیر اعظم بننے کرکٹ کا بھی بیڑہ غرق ہو گیا ۔پاکستان میں ماضی میں اتنے برے کبھی حالات نہیں تھے جتنے اس نااہل حکومت نے بنادیے ہیں۔پاکستان سے غیر ملکی سرمایہ کار بھاگ گئے ہیں یہاں تک کہ ملکی سرمایہ کار بھی سرمایہ کاری کرنے سے کترارہے ہیں۔نااہلوں کا ٹولہ مسلسل جھوٹ اور پروپیگنڈے کی سہارے اپنی سیاست چمکا رہا ہے لیکن یہ ٹولہ عوام کو مزید بیوقوف نہیں بناسکتا۔مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا موحال کردیا ہے اور حکمران قوم کو ابھی نہ گھبرانے کی تسلیاں دے رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…