لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن کی جلد از جلد تشکیل کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف سے ملاقات کے لیے لندن جانے والی سینئر پارٹی قیادت کو آئندہ کا لائحہ عمل دے دیا گیا ہے جس کے تحت پارٹی نے الیکشن کمیشن کی جلد از جلد تشکیل کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے کا
فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو ہر محاذ پر ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے، حکومت کے خلاف عوامی ایشوز کو بھی بھرپور انداز سے اٹھایا جائے گا، الیکشن کمیشن کی تشکیل میں تاخیر حکومت نے ایجنڈے کے تحت کی ،مسلم لیگ (ن) الیکشن کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر اپوزیشن کی مشاورت سے اقدامات اٹھائے گی۔