جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

عمران صاحب ہر روز غریب عوام پر مہنگائی کا بم پھینک کر کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں اپنی نالائقی، نااہلی اور مہنگائی کے ظلم سے قوم کو اور کتنا رلائیں گے؟سوالات اٹھ گئے

datetime 7  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب ہر روز غریب عوام پر مہنگائی کا بم پھینک کر کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں،عمران صاحب اپنی نالائقی، نااہلی اور مہنگائی کے ظلم سے قوم کو اور کتنا رلائیں گے؟ ۔

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ قوم کے لئے بری خبر بن چکے ہیں،عمران صاحب اپنی نالائقی، نااہلی اور مہنگائی کے ظلم سے قوم کو اور کتنا رلائیں گے؟ ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ہر روز غریب عوام پر مہنگائی کا بم پھینک کر کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں۔انہوں نے کہاکہ پندرہ ماہ میں گیس کی قیمت میں سو فیصد اور گیس کی قیمت میں 200 فیصد اضافہ، کہتے ہیں گھبرانا نہیں ۔انہوں نے کہاکہ پندرہ ماہ سے جھوٹے ، نالائق اور نااہل ملک پہ مسلط ہیں ، اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں ۔انہوں نے کہاکہ پندرہ ماہ میں ملک میں روٹی , روزگار , کاروبار , معیشت بند اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں ۔انہوں نے کہاکہ پندرہ ماہ میں بارہ ہزار ارب کا تاریخی قرضہ ، اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں ۔انہوں نے کہاکہ پندرہ ماہ میں مہنگائی ۴۱ فیصد، اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں ۔انہوں نے کہاکہ پندرہ ماہ میں ترقی کی شرح 5.8 سے 2.5 فیصد ہو گئی, اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں ۔انہوں نے کہاکہ پندرہ ماہ میں پچیس لاکھ لوگ بے روزگار ہو گئے اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں ۔انہوں نے کہاکہ بی آر ٹی کے کھڈے ایک ارب کے ہو گئے اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب پچاس لاکھ گھر اور ایک کڑوڑ نوکری نہیں ملی آپ اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ نے ووٹ ، بجلی اور گیس کے بلوں میں چوری کی کی اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں ۔انہوں نے کہاکہ ٹماٹر،آٹا، دالیں، گھی سمیت کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان پر ہیں اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ اور آپ کی نالائق ٹیم نے صرف جھوٹ کو ملک میں سستا کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…