بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

سوات موٹر وے کادوسرا فیز، 80کلومیٹر طویل، 9انٹرچینجز اور 8پلوں پر مشتمل،منصوبے پر کتنے ارب لاگت آئے گی؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 3  دسمبر‬‮  2019 |

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سوات موٹر وے کے دوسرے فیز پر تعمیراتی کام کی ذمہ داری کا فیصلہ کرنے کے لئے متعلقہ وفاقی اور صوبائی حکام کا رواں ہفتے اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سوات موٹر وے کا دوسرا فیزچکدرہ انٹر چینج سے فتح پور تک تقریباً 80کلومیٹر طویل، 9انٹرچینجز اور 8پلوں پر مشتمل ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے اس منصوبے پرجلد کام شروع کرنے

اور ہر حال میں مکمل کرنے کے عزم کااظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مذکورہ توسیعی روٹ کے دونوں اطراف کی آبادی کو انٹر چینجز کے ذریعے رسائی دی جائیگی اور تفریحی مقامات پر سیاحت کو فروغ دیا جائیگا، یہ منصوبہ تیز رفتار سفری سہولت کے ذریعے زرعی پیداوار کو مارکیٹ تک لے جانے، سوات اور دیر کے اضلاع میں سیاحت کو ترقی دینے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور مجموعی طور پر معیشت کے استحکام کے لئے ایک بہترین پیش رفت ثابت ہو گا۔ وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں سوات موٹر وے کے دوسرے مرحلے کی تعمیر کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات، این ایچ اے اور پی کے ایچ اے کے اعلیٰ حکام سمیت دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو سوات موٹر وے کی توسیع کی ضرورت و اہمیت، الائنمنٹ، منصوبے کے فوائد و ثمرات، منصوبے پر عملدرآمد کے لئے مجوزہ مالی ماڈل، کمرشل فیزیبیلیٹی، آئندہ کے لائحہ عمل اور ٹائم لائنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ سوات موٹر وے منصوبے کا دوسرا مرحلہ تقریباً 80کلومیٹر طویل ہوگا، جو بنیادی طور پر چارلین پر مشتمل ہوگا، جسے مستقبل میں چھ لین تک توسیع دینے کی گنجائش بھی موجود ہوگی،

منصوبے کے لئے زمین کے حصول کا تخمینہ لاگت 20.5ارب روپے جبکہ تعمیراتی کام کا تخمینہ لاگت تقریباً 37ارب روپے ہے، یہ روٹ 9 مختلف انٹر چینجز پر مشتمل ہوگا، جن میں چکدرہ انٹر چینج، شموزئی انٹر چینج، بری کوٹ انٹر چینج، مینگورہ انٹر چینج، کانجو انٹر چینج، مالم جبہ انٹر چینج، شیرپالم انٹر چینج، مٹہ خوازہ خیلہ انٹر چینج اور مدین فتح پور انٹر چینج شامل ہیں۔ دریائے سوات کے

مختلف مقامات پر آٹھ پل تعمیر کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے منصوبے پر بروقت کام شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ وفاقی اور صوبائی حکام کا اجلاس جلد طلب کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سوات موٹر وے کے توسیعی منصوبے کی تعمیر سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور حکومت کے سیاحت کو بطور صنعت ترقی دینے کے منصوبے کو دیر پا بنانے میں مدد ملے گی۔

موٹر وے پر انٹر چینجز کے قریب سیاحتی مقامات کی ترقی سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے منصوبے کی تعمیر میں زرعی زمینوں اور آبادی کو ہر ممکن حد تک تحفظ دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف مقامی آبادی کے لئے سہولت فراہم کریگا بلکہ قومی و بین الاقوامی سیاحوں کے لئے بھی فائدہ مند ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…