یہ سیاسی نہیں قومی مسئلہ ہے، آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے قانون سازی کب تک نہیں کریں گے؟شاہ محمود قریشی نے بڑے فیصلے کا اعلان کردیا

29  ‬‮نومبر‬‮  2019

ٓاسلام آباد (آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت عدالتی فیصلوں کا احترام کرتی ہیے، آرمی چیف کی تعنیاتی کے حوالے سے قانون سازی تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد کریں گے، یہ سیاسی نہیں قومی مسئلہ ہے اس پر اپوزیشن ہمارا ساتھ دے گی، اپوزیشن میں بہت سے ذمہ دار لوگ بیٹھے ہیں، وہ تمام معاملات کی نزاکت کو سمجھتے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ مناسب اور بروقت آیا ہے اور اس فیصلے میں یہ واضح ہوا ہے کہ آرمی چیف کو توسیع وزیر اعظم کا صوابدیدی اختیار ہے اور انہوں نے آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھائی۔انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور عدلیہ کے لئے جو چیزیں مبہم تھیں ان کے حوالے سے ہمیں کہا ہے کہ پارلیمنٹ قانون سازی کرے اور ہم یہ قانون سازی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہو گا ملک اور اداروں کی کیا ضروریات ہیں اور استحکام پاکستان کے لئے ہم کیا کچھ کر سکتے ہیں اور ہماری نیشنل سکیورٹی کی کیا ضروریات ہیں اور مجھے یقین ہے اس معاملے میں اپوزیشن ہمارا ساتھ دے گی کیونکہ اپوزیشن میں بہت سے ذمہ دار اور بڑئے خیر خواہ لوگ موجود ہیں اور وہ تمام معاملات کی نزاکت کو سمجھتے ہیں اور ہم اس حوالے سے قانون سازی کریں گے اور جو بھی قانونی تقاضے ہیں ہم پورے کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی کوشش نیشنل سکیورٹی کے معاملات کو حل کرنا ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ میں اکثریت ہے یہ سیاسی نہیں قومی مسئلہ ہے اس میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کی کوششیں ہو گی کہ اس مسئلے کا مل کر حل نکالا جائے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…