پشاور(این این آئی) خیبرپختونخواسے سینیٹ کی خالی نشست کیلئے آج میدان سجے گا پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ذیشان خانزادہ کے مقابلے میں پاکستان پیپلزپارٹی نے فرزندعلی وزیر کومیدان میں اتاراہے اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے پیپلزپارٹی کے امیدوارکی حمایت کردی ہے عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے امیدوارحاجی ہدایت اللہ کو فرزندعلی وزیرکے مقابلے میں دستبردارکردیاہے۔
سینیٹ کی یہ نشست پی پی کے خانزادہ خان کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی الیکشن کے قواعدوضوابط کے مطابق سینیٹ کی اس نشست پر منتخب رکن 2021تک مسندنشین رہیگاکیونکہ اس نشست پر2015میں انتخابات ہوئے تھے۔خیبرپختونخوااسمبلی کے145اراکین حق رائے دہی استعمال کرینگے۔اکتوبرمیں پیپلزپارٹی کے خانزادہ خان نے اس نشست سے اس وقت استعفیٰ دیاتھاجب ان کے صاصبزادے ذیشان خانزادہ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی بعدازاں پاکستان تحریک انصاف نے ذیشان خانزادہ کو والد کی خالی نشست پر امیدواربھی نامزدکردیا۔پیپلزپارٹی اے این پی کی حمایت کیلئے باچامرکز پشاورمیں ایک جرگہ لیکرگئی جہاں اس نے حاجی ہدایت اللہ کو پیپلزپارٹی کے فرزندعلی کے مقابلے میں دستبردارکردیا صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا پیر مقبول احمد جو کہ اس انتخاب کے لئے پرائیذائیڈنگ آفیسر ہیں نے جملہ پولنگ افسران کے ہمراہ صوباء اسمبلی ہال میں پولنگ اسٹیشن قائم کرتے ہوئے سیکرٹری صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان سے ملاقات کی اور آج ہونیوالے پولنگ کے عمل کے حوالہ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے سیکرٹری صوباء اسمبلی سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں۔کہ تمام اراکین اسمبلی کو اسمبلی کارڈ جاری ہوچکا ہے کیونکہ اس کارڈ کے بغیر کسی ممبر کو بیلٹ پیپر جاری نہیں کیا جائیگا۔ پولنگ آج صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہیگی
اس انتخاب کے انعقاد کے لئے 5 پولنگ افسران کی تقرری بھی کی گئی ہے۔جن میں ڈایریکٹر الیکش خوشحال زادہ۔۔ڈپٹی ڈایریکٹر سید ظہور شاہ۔۔لاء آفیسر ریاض احمد۔ڈپٹی ڈایریکٹر نوید الرحمان اور پبلک ریلیشن آفیسر سہیل احمد شامل ہیں۔ سیکورٹی کے حوالہ سے متعلقہ اداروں کو مناسب انتظامات کرنیکے کے لئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاکہ ووٹنگ کے عمل کو پرامن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں۔