کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہاہے کہ ملک میں نئے انتخابات مارچ 2020سے 20اپریل 2020کے درمیان ہونگے آل پارٹیزکانفرنس میں آزادی مارچ کومزید موثر بنانے اورحکومت پر دباؤ ڈالنے کیلئے بلا یا گیا ہے تمام اپوزیشن جماعتیں جمعیت علماء اسلام کی اے پی سی میں شرکت کرینگے جمعیت علماء اسلام نے آزادی مارچ کر کے حکمرانوں کوللکارا ہے اور سلیکٹڈ حکومت جلد ختم ہوجا ئے گا
ان خیالات کااظہارانہوں نے کراچی سے ٹیلیفونک بات چیت کرتے ہوئے کیا مولاناعبدالواسع نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے آزادی مارچ سے ملک کا سیاسی موسم تبدیل ہوتا نظرآرہا ہے اور اب حکومت کو جلد فارغ کر دیا جائے گا کیونکہ موجودہ حکومت عوام کی امنگوں کی ترجمانی نہیں کررہے ہیں بلکہ سلیکٹڈحکومت ملک اور قوم کی ترجمانی نہیں کرسکتے اس لئے جمعیت علماء اسلام نے حکومت کے خلا ف تحریک کاآغاز کیا جس میں دیگر جماعتوں نے بھی اس میں بھر پور شرکت کی آل پارٹیز کانفرنس کو اس لئے بلا یا گیا کہ آزادی مارچ کے بعد مزیدآئندہ کالائحہ عمل طے کرنے کیلئے حکومت پردباؤ ڈالا جائیگاانہوں نے کہا کہ ملک میں نئے انتخابات مارچ 2020سے 20اپریل 2020کے درمیان ہونگے جمعیت علماء اسلام کے کارکن نئے انتخابات کیلئے تیاری کریں انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں موجودہ حکومت کی خاتمے کے حوالے سے متفق ہیں اور موجودہ حکمرانوں کو اب ہر صورت میں جاناہوگا جمعیت علماء اسلام نے آزادی مارچ کے ذریعے بہت سے فوائد حاصل کئے آزادی مارچ شروع ہوتے ہی سلیکٹڈ حکومت نے تاجروں کو تین ماہ کیلئے ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا اس کے علاوہ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اضافہ نہیں کیاگیا انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد کرے تاکہ جو جماعت سلیکٹڈ ہوکر منتخب ہوئی ہے ان کا خاتمہ کیاجاسکے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اسلام کی سربلندی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ناروے یں ہونے والے واقعے کی مذمت کرتے ہیں اور یہ واقعہ ناقابل برداشت ہے اسلام نے ہمیشہ امن کا درس دیا ہے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے کو کسی صورت معاف نہیں کیاجائے ان کو سر عام لٹکا یا جائے۔