لاہور(این این آئی)امریکی سفیر پال جانز نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصاادی راہداری پر ایلس ویلز کا بیان امریکی پالیسی کے مطابق ہے، پاکستانیوں کو ایلس ویلز کا بیان سمجھنا چاہیے، امریکہ پاکستان میں ترقی اور خوشحالی چاہتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی اہلیہ کیتھرین راڈریگیز کے ہمراہ مسجد وزیر خان کے دورہ کے موقع پر کیا ۔امریکی سفیر کو مسجد وزیر خان کی تاریخی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ جان پالز نے ایک سوال کے جواب میں
کہا کہ ایلس ویلز کے بیان کو مثبت لیا جانا چاہیے، اس بیان کے مختلف پہلوؤں پر غور کی ضرورت ہے، امریکہ پاکستان میں ترقی اور خوشحالی دیکھنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کمال کا شہر ہے اور مجھے بیحد پسند ہے، ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہم مسجد وزیر خان کی تزئین و آرائش میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔امریکی سفیر او ران کی اہلیہ کو مسجد کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا گیا جبکہ انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔