جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

غیرملکی فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے خلاف بھی ایک جیسے سلوک کا مطالبہ کردیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری،پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ کیخلاف غیر ملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کیس کے درخواست گزار فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی کے خلاف بھی روزانہ کی بنیاد اور انہی ٹی او آرز پر تحقیقات کی جائے جن پت تحریک انصاف کے خلاف ہو رہی ہے،مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں،

الیکشن کمیشن کو جواب نہ دیا تو وفاقی حکومت ان کے خلاف تحقیقات کا آپشن استعمال کر سکتی ہے۔ پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کے درخواست گذار فرخ حبیب نے کہاکہ الیکشن کمیشن آجکل سیاسی جماعتوں کے فنڈنگ کی سماعت کررہا ہے،ایسا تاثر دیا گیا ہے کہ صرف تحریک انصاف کا فنڈنگ کیس ہے،سپریم کورٹ نے حنیف عباسی کیس میں تمام جماعتوں کی سکروٹنی کا حکم دیا تھا۔فرخ حبیب نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو تمام جماعتوں کی سکروٹنی کا اختیار دیا گیا تھا،الیکشن کمیشن میں پی پی پی، ن لیگ کے اکاؤنٹس کی چھان بین کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں ن لیگ پی پی کے خلاف سکروٹنی کمیٹی کے 23 اجلاس ہوچکے ہیں،ن لیگ پی پی کے وکلاء  الیکشن کمیشن میں جواب نہیں دے رہے۔انہوں نے کہاکہ (ن)لیگ  پی پی پی والے فنڈنگ کیس سے راہ فرار اختیار کئے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ (ن)لیگ نے پارٹی اکاؤنٹس کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا ہے،خدشہ یہ بھی ہے کہ مسلم لیگ ن کا اکاؤنٹ منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروانے میں تاخیر حربے استعمال کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن یو کے بطور کمپنی رجسٹرڈ ہے،ن لیگ یوکے کی فنڈنگ کا جواب جمع نہیں کرایا گیا،پانامہ کیس کی طرح فنڈنگ کیس میں شاید ن لیگ کے پاس منی ٹریل نہیں۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی یو ایس اے کے امریکی شہری مارک سہیگل ایجنٹ ہیں،فرخ حبیب نے کہاکہ  جو گڑھ پی ٹی آئی کیلئے کھودنا چاہتے تھے،پیپلزپارٹی ن لیگ اس میں خود گریں گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے الیکشن کمیشن کو 40 ہزار ڈونرز کی تفصیلات دی ہیں،ہماری تمام ٹرانزکشنز بنکنک چینلز سے ہوئی ہیں،الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی بلاتفریق تمام جماعتوں کی روزانہ کی بنیاد پر تحقیقات کرے۔ انہوں نے کہاکہ تمام جماعتوں کے خلاف انہی ٹی او آرز پر

تحقیقات کی جائے جن پر ہماری ہورہی ہے۔فرخ حبیب نے کہاکہ اگر ہمیں فارن فنڈنگ ہوئی تو ن لیگ وفاق میں تھی تحقیقات کیوں نہیں کی؟تحریک انصاف شفافیت پر یقین رکھتی ہے،اپوزیشن کو تاریخوں کے پیچھے نہیں چھپنے دینگے۔فرخ حبیب  نے کہاکہ اگر ن لیگ پی پی نے جواب نہ دیا تو وفاقی حکومت خود تحقیقات کرسکتی ہے،ہمارا کوئی اکاؤنٹ غیر ظاہر شدہ نہیں ہے،فعال غیر فعال تمام اکاؤنٹس ظاہر شدہ ہیں۔فرخ حبیب نے کہاکہ رہزن کمیٹی چوروں کرپشن کی آزادی چاہتے ہیں،رہزن کمیٹی اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتی،

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…