اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کو دائر درخواست میں کہاگیاکہ اٹھارہ نومبر کو عمران خان کی تقریر میں اعلی عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی گئی۔درخواست میں کہاگیاکہ عمران خان کی تقریر توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔ تقریر کے متنازعہ حصہ کا ٹرانسکرپٹ درخواست کے ساتھ منسلک کر دیا گیا۔ درخواست میں کہاگیاکہ عدالت سے درخواست ہے قانون کے تقاضے پورے کرتے ہوئے کاررروائی عمل میم لائی جائے۔ مسلم لیگ (ن)کے وکیل جہانگیر جدون
نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے،تحریک انصاف کے رہنماوں نے الیکشن کمیشن کے خلاف الزامات عائد کرنا شروع کر دئیے ہیں،فردوس عاشق اعوان نے کہا دال میں کچھ کالا ہے یا پوری دال ہی کالی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی وزراء نے ایسے بیانات دے کر الیکشن کمیشن پر دباو ڈالنے کی کوشش کی ہے،ہم حکومتی وزراء کے الیکشن کمیشن کے خلاف بیانات کی مذمت کرتے ہیں،سکروٹنی کمیٹی منگل سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گی