اسلام آباد(سی پی پی) عازمین حج کے لئے خوشخبری آگئی، آئندہ سال حج پالیسی میں 2 سال کے لئے قرعہ اندازی کی تجویز دے دی گئی،اب دوسرے سال والے کامیاب عازمین قسطوں میں رقم جمع کراسکیں گے، حج پالیسی کا مسودہ آئندہ ماہ کابینہ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق آئندہ سال حج پالیسی کے بنیادی نکات تیار کرلئے گئے، نکات میں 2 سال کے لئے قرعہ اندازی کی تجویز دی گئی ہے، دوسرے سال والے کامیاب
عازمین قسطوں میں رقم جمع کراسکیں گے، قرعہ اندازی جنوری میں ہونے کا امکان ہے۔حج پالیسی کا مسودہ آئندہ ماہ کابینہ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے، کابینہ نے منظوری دی تو3سال کیلئے پالیسی کی مشروط منظوری دی جائیگی، منظوری سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہوگی۔سپریم کورٹ نے قراردیاتھاہرسال نئی حج پالیسی جاری کی جائے، وزارت مذہبی امور3 سال کیلئے ایڈوانس حج عمارات سستے کرائے پر لینا چاہتی ہے۔