اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اورتجزیہ کار افتخار احمد نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دنوں میں آئندہ 200 سالوں کے لیے گیس اور تیل کے ذخائر برآمد ہونے والے ہیں۔ جبکہ کچھ دنوں میں پٹرول بھی برآمد ہونے والا ہے ۔ چند ماہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں 10 سے 14 روپے کمی ہو جائے گی۔ اگر ایسا ہو جائے تو خوش آئند بات ہے ، ہمارا بجلی کا بل کم آئے گا وہ پیسے ہم کسی اور کام میں لگا لیں گے۔
اگر میرے پاس پیسے ہوں گے تو میں ترکی تک کا دورہ کر لوں گا۔ اچھا ہے کہ میرے پیسے بچ جائیں گے۔ انہوں نےکہا کہ جس دن دو سو سال کے لیے گیس کے ذخائر اور پٹرول برآمد ہو جائے گا اس دن تو ملک میں ویسے ہی تین روزہ چھٹی کا اعلان کر دیا جانا چاہئے تاکہ تین دن تو انسان آسانی سے زندگی گزار سکیں۔ اس دن کوئی مہنگے ٹماٹر اور مٹر نہ خریدے، دھنیا جو کسی زمانے میں مفت مل جایا کرتا تھا کوئی پیسے دے کر وہ دھنیا بھی نہ خریدے۔