تونسہ شریف (آن لائن)گزشتہ رات تونسہ میں اقبال سوکڑی نامی شاعر کی کتاب کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس میں شرکت کرنے والے دیگر مقررین کے علاوہ مقامی شاعر اور پیپلز پارٹی کے رہنما محبوب تابش نے بھی تقریر کی۔محبوب تابش نے اپنی تقریر میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، لغاری سردار اور مزاری سردار میر بلخ شیر مزاری کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔اس موقع پر تقریب میں موجود
کچھ لوگ اٹھ کر مقرر سے جھگڑنے لگے اس کے علاوہ تقریب میں ملتان میں تعینات ایس پی ظفر بزدار بھی موجود تھے جس نے مقامی پولیس کو کہہ کر انہیں گرفتار کرنے کا کہا ، البتہ مقامی پولیس نے ان کی گرفتاری کی خبر کی تردید کردی۔ پولیس نے حالات کشیدہ ہونے کے پیش نظر مقامی شاعر محبوب تابش کو حفاظتی تحویل میں لے لیا تھا تاہم بعد میں شعرا اور ادیبوں کے تھانے آمد کے بعد ان کے حوالے کردیا تھا۔