اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی روز کہتے ہیں کہ ہم حکومت کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی نے ملاقاتیں تو کی ہیں یہ بات سچ ہے لیکن انہوں نےیہ ملاقاتیں کس سے کی ہیں اس حوالے سے وہ کچھ نہیں بتاتے۔
اطلاعات ہیں کہ چودھری پرویز الٰہی اُمیدوار ہیں اور پاکستان تحریک انصاف میں سے بھی کچھ لوگ ان کی مدد کر رہے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح وہ مستحکم حکومت بنا سکیں گے۔ کیونکہ قومی اسمبلی میں بہت سارے ایسے لوگ ہیں جو ان کی بات نہیں مانتے ، اس کے علاوہ کچھ ایم این اے اور ایم پی ایز بھی ناراض ہیں کہ کوئی ہمیں پوچھتا ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی تردید بھی کرتے رہیں گے کوشش بھی کرتے رہیں گے جبکہ کچھ اورلوگوں کے نام بھی لیے جارہے ہیں لیکن کوئی چیزکنفرم نہیں ہے۔مرکز میں، سول سروس میں بھی بنیادی تبدیلیاں ہوں گی۔ پنجاب ان لوگوں کے سپرد ہے جو جانتے ہی نہیں ہیں۔ وہ شکایت کرتے ہیں کہ افسر تعاون نہیں کرتے، بہت بڑی پیمانے پر تبدیلیاں ہوں گی ۔ وزارتوں میں بھی تبدیلیاں ہوں گی۔ اندازہ ہے کہ زبیدہ جلال وزیر تعلیم، شفقت محمود وزیر دفاع جبکہ پرویز خٹک کو وزیر داخلہ بنایا جائے گا، لیکن میں نے وزیر داخلہ سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ مجھے تو کوئی ایسی اطلاع نہیں ہے۔شاید کچھ تاخیر ہوجائے کیونکہ ابھی مشکلات ہیں تاہم تبدیلیاں تو ہوں گی۔