اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے معروف سائنسدان ڈاکٹر قدیر خان نے گزشتہ روز ایک یونیورسٹی کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کو معنی خیز تنقید کا نشانہ بنایا، ان کی اس تنقید پر قہقہے لگ گئے،
ڈاکٹر قدیر خان نے کہا کہ فواد چودھری جیسے وزیر سائنس کوکا کولا میں چینی ڈال کر بلبلے بناتے ہیں، ڈاکٹر قدیر خان نے اس موقع پر نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مذہب سے لگاؤکو ترک نہ کریں اور قرآن پاک کی تلاوت کیا کریں، طلباء کو محنت سے تعلیم حاصل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کو عظیم تر بنانے میں اپناکردار ادا کریں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایٹمی دھماکے نہیں کرنا چاہتے تھے، جب میں مایوس ہو گیا تو انہیں کیا دھمکی دی، پاکستان کے ممتاز سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے یہ بات ایک یونیورسٹی کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف ایٹمی دھماکہ نہیں کرنا چاہتے تھے، ڈاکٹر قدیر خان نے کہاکہ جب میں ان سے مایوس ہوگیا تو میں نے اپنے ساتھیوں سمیت مستعفی ہونے اور ملک سے باہرجانے کی دھمکی دے دی، ڈاکٹر قدیر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر میاں نواز شریف نے کہاکہ امریکہ سے امداد ملنے والی ہے ابھی رہنے دو، جس پر میں نے ان سے کہا کہ اگر اب دھماکہ نہ ہوا تو پھر کبھی بھی نہیں ہو سکے گا۔