جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان نے ناروے میں قر آن مجید کی بے حرمتی کے واقعہ کو او آئی سی اور یورپی یونین میں اٹھانے سمیت بڑے اقدامات کا اعلان کردیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے ناروے میں قر آن مجید کی بے حرمتی کے واقعہ کو او آئی سی اور یورپی یونین میں اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام فوبیا کے ساتھ جڑا بیانیہ دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے جبکہ معاون خصوصی برائے ا طلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سے متعلق اپوزیشن کے بیانیے پر شدید تحفظات ہیں،اپوزیشن ایسا بیانیہ عوام کو گمراہ کرنے کیلئے استعمال کر رہی ہے،

اس حوالے سے قانونی لائحہ عمل بنا کر عوام اور میڈیا کو اعتماد میں لیا جائے گا،پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں فنڈنگ کے حوالے سے تمام آئینی و قانونی جواب جمع کرا دیئے ہیں، تحریک انصاف کا دامن صاف ہے،ایک جماعت کو ٹارگٹ کر کے الیکشن کمیشن کے وقار کو خراب کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن اپوزیشن جماعتوں کے خلاف الزامات کی درخواستیں بھی سنے،تحریک انصاف تمام قانونی تقاضے پورے کر رہی ہے اور کرے گی،وزیراعظم میگا منصوبوں میں ہونے والی کامیابیوں سے عوام کو آگاہ کریں گے، بیرون ملک نواز شریف کی علاج معالجے کی کوئی تصویر سامنے نہیں آئی، نواز شریف کہیں بیڈ ہر لیٹے بھی نظر نہیں آئے،جب تک نواز شریف کی حتمی بیماری سامنے نہیں آتی چہ مگوئیاں چلتی رہیں گی۔ اتوار کو یہاں کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں کمیٹی نے ناروے میں افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کی،ایسے واقعات مسلمانوں کی دل آزاری کا باعث بنتے ہیں۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ اسلام فوبیا کے ساتھ جڑا بیانیہ دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ او آئی سی اور یورپی یونین میں افسوسناک واقعہ کو اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہاکہ جدہ میں او آئی سی کے (آج) پیر کے اجلاس میں سفارشات پہنچائی جائیں گی۔

معاون خصوصی نے کہاکہ کور کمیٹی نے معیشت کی بہتری کے لئے کاوشوں کو سراہا،کور کمیٹی نے معاشی بہتری پر وزیراعظم عمران خان کو مبارک باد پیش کی۔معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم نے معاشی اشاریوں میں بہتری پر معاشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی اور بے روزگار ی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں،معاشی اشاریے میں بہتری کے ثمرات عوام تک منتقل کیے جائیں گے۔معاون خصوصی

نے کہاکہ کاروبار میں آسانی کے مواقع سمیت مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اجلاس میں قلیل اور طویل المدتی پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ بے روزگار اپوزیشن میڈیا کے ذریعے ہرزہ سرائی میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن سے متعلق اپوزیشن کے بیانیے پر کمیٹی نے تحفظات کا اظہار کیا،اپوزیشن ایسا بیانیہ عوام کو گمراہ کرنے کیلئے استعمال کر رہی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اس حوالے

سے قانونی لائحہ عمل بنا کر عوام اور میڈیا کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں فنڈنگ کے حوالے سے تمام آئینی و قانونی جواب جمع کرا دیئے ہیں،تحریک انصاف کا دامن صاف ہے۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ الیکشن کمیشن اپوزیشن جماعتوں کے خلاف الزامات کی درخواستیں بھی سنے۔ انہوں نے کہاکہ ایک جماعت کو ٹارگٹ کر کے الیکشن کمیشن کے وقار کو خراب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک

انصاف کے ڈونرز اور ارکان کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے،تحریک انصاف تمام قانونی تقاضے پورے کر رہی ہے اور کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ کور کمیٹی اجلاس میں مہنگائی اور دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی واحد حکومت ہے جس کا اپوزیشن کوئی سکینڈل سامنے نہیں لا سکی۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومتیں وفاق سے مل کر میڈیا کمیونی کیشن کو موثر بنائیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی ذات کو جان بوجھ کر منفی انداز

میں میڈیا میں لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے پاس دفاع کیلئے کوئی مواد نہیں، حکومت کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میگا منصوبوں میں ہونے والی کامیابیوں سے عوام کو آگاہ کریں گے۔ انہوں نے بتایاکہ وزیراعظم نے پارٹی کی تنظیم نو ہنگامی بنیادوں پر کرنے کی ہدایت کی ہے،وزیراعظم نے پارٹی کی تنظیم نو ہنگامی بنیادوں پر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحفظات کی صورت میں پارٹی کے

سینئر رہنماؤں پر مشتمل جائزہ کمیٹی بنانے کی ہدایت کی گئی،درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے پارٹی اور حکومت مل کر عوام کو ریلیف دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتیں بھی پارٹی کے اندر الیکٹورل ریفارمز کے لئے فنڈز لے سکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ میڈیا کے اندر چور ڈاکوؤں کا وزیر اعظم سے موازنہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ سال میں عمران خان اور حکومت پر کرپشن کا کوئی ایک سکینڈل بھی ثابت نہیں ہوا، اپوزیشن کے پاس بیچنے

کو کچھ نہیں اس لئے وزیر اعظم کی کردار کشی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم ملک بھر میں عوام کے پاس جائیں گے، گڈ گورننس کو مزید بہتر کرنے کے لئے یقینی اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ فرد آتے جاتے رہتے ہیں ادارے برقرار رہتے ہیں، الیکشن کمشنر جا رہے اپوزیشن چاہتی ہے یہی الیکشن کمشنر فیصلہ کریں، الیکشن اسی الیکشن کمشنر کی نگرانی میں ہوئے، اس الیکشن کے نتائج اپوزیشن نے تسلیم نہیں کیے، اب ان

کو کیسے یقین ہوگیا کہ الیکشن کمشنر فیصلہ ٹھیک کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے نواز شریف کی صحت کے لئے سہولت کاری کی، بیرون ملک نواز شریف کی علاج معالجے کی کوئی تصویر سامنے نہیں آئی، نواز شریف کہیں بیڈ ہر لیٹے بھی نظر نہیں آئے، ضمانت کے بعد نواز شریف کی پہلی رونمائی دیکھ کر عوام حیران ہوئی، بیرون ملک میں میڈیکل کی تمام سہولتیں ہیں لیکن نواز شریف کی کوئی حتمی بیماری سامنے نہیں آئی، جب تک نواز شریف کی حتمی بیماری سامنے نہیں آتی چہ مگوئیاں چلتی رہیں گی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…