منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

شاہ محمود قریشی کا اہم اقدام ،کافی ٹائم کے عنوان سے بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ ملاقات کے سلسلے کا آغاز

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات اور اہم خارجہ پالیسی امور کو بین الاقوامی میڈیا پر اجاگر کرنے کے لیے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اہم اقدام ،کافی ٹائم کے عنوان سے بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ ملاقات کے سلسلے کا آغازکر دیا گیا ۔

پیر کو جاری بیا کے مطابق کافی ٹائم دراصل وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی طرف سے رابطے کے فروغ کیلئے شروع کیئے گئے سلسلے ایف ایم کنکٹ کی ایک کڑی ہے جس کے تحت وزیر خارجہ دانشوروں، سماجی رہنماؤں، تھنک ٹینکس، ماہرین تعلیم سمیت مختلف شعبوں سے متعلق اہم شخصیات کے ساتھ میٹنگز کریں گے تاکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ترجیحات کو موثر انداز میں اجاگر کیا جا سکے اور ایف ایم کنکٹ کے تحت ملاقاتوں کا یہ سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری رہے گا ۔کافی ٹائم بین الاقوامی میڈیا سے رابطے کی پہلی بیٹھک پیر کو وزارت خارجہ میں ہوئی اس ملاقات میں پاکستان میں بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ ایک سو چھ دن سے جاری بدترین محاصرے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے مفصل اظہار کیا۔پاکستان خطے میں امن و امان کا خواہاں ہے مگر بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے یکطرفہ غیر آئینی اقدامات کے ذریعے خطے کے امن و امان کو تہہ و بالا کرنے کے درپے ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ امریکی کانگریس کے ٹام لنٹاس کمیشن، کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے حالیہ رپورٹ نے، جمہوریت کی جھوٹی دعویدار بھارت سرکار کو بے نقاب کر دیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد ہے انٹرنیٹ سروسز تا حال معطل ہیں – بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں کو مقبوضہ وادی میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تاکہ حقائق کو چھپایا جا سکے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان، نے کرتارپور راہداری کی صورت میں دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ ہم مذہبی آزادی اور رواداری کے زریں اصولوں پر عمل پیرا ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان، افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کے لئے اپنا مصالحتی کردار، خلوص نیت سے ادا کرتا رہے گا ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اسلاموفوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کو روکنے اور اسلام کے اصل تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے پاکستان، ملائشیا اور ترکی جلد مشترکہ ٹی وی چینل کا آغاز کرنے جا رہے ہیں ۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ ملاقات کیلئے کافی ٹائم کے نام سے شروع کیا گیا یہ سلسلہ انشا ئاللہ جاری رہے گابین الاقوامی میڈیا کے نمائندگان نے اس نئے سلسلے کافی ٹائم کو سراہتے ہوئے،بین الاقوامی میڈیا کوخصوصی توجہ دینے پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…