لاہور(این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے نابینا افراد کو معذورلکھنے پر پابندی عائد کر تے ہوئے حکم دیا ہے کہ نابینا افراد کو سپیشل پرسن لکھا جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے نابینا افراد کے لیے ملازمتوں کے کوٹہ پر عمل نہ ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔فاضل عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اب دیکھنا پڑے گا کہ معاملات سڑکوں پرحل ہوں گے یاعدالتوں میں،عدالت کوایسے معاملات کے حل
کیلئے اب لکیرکھینچنی پڑے گی۔سڑکوں کی بندش سے عام شہریوں کے بنیادی حقوق بھی متاثر ہوتے ہیں۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مال روڈ کوریڈ زون قراردے رکھا ہے۔ استدعا ہے کہ نابینا افرادکے مسائل کے حل اورکوٹہ پرعملدرآمد کا حکم دیاجائے۔ فاضل عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت سمیت تمام فریقین سے چار دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔