بنوں (آن لائن) آزادی مارچ پلان بی، جمعیت علماء اسلام نے آ ج سے انڈس ہائی وے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہزاروں کارکن دھرنا دیں گے کارکنوں کو ساز سامان سمیت صبح سویرے انڈس ہائی پر پہنچنے کی ہدایت کر د ی اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام اجلاس کا انعقاد کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی زاہد اکرم خان درانی نے کہا کہ کامیاب آزادی مارچ کی وجہ سے موجودہ ناکام حکومت کے اوسان خطا ہوگئے ہیں،
عمران خان اپنے اس وعدے کی پاسداری کریں جس میں اس نے کہا تھا کہ اگر 500افراد میرے خلاف گو عمران گو اور گو پی ٹی آئی گو کے نعرے لگا کر سڑکوں پر نکل آئیں تو میں فوری طور پر مستعفی ہوجاؤں گاچونکہ اب جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن نے لاکھوں عوام کو وفاقی دار الحکومت میں اکٹھا کرکے گو عمران گو کے نعرے لگائے ہیں،لہٰذا عمران خان اب اخلاقی طور پر وزیراعظم کے منصب کے قابل نہیں رہے بلکہ ملک میں اسلام کیلئے بھی خطرے کا سبب بن گئے ہیں کیونکہ وہ مغربی ایجنڈا پر عمل پیرا ں ہیں اور تمام کارنامے منظر عام پر ہیں کشمیر کا سودا کیا تو دوسری طرف کرتار پور راہداری کھول کر یہاں پر ایک الگ ریاست بنانے کیلئے دروازہ کھول دیا زاہد درانی نے کہا کہ تحریک انصاف کو عام انتخابات میں عوامی مینڈیٹ نہیں ملا ہے بلکہ اُنہوں نے 2018 کے الیکشن میں ریکارڈ دھاندلی کرکے چور دروازے سے آپنی حکومت قائم کی ہے جس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے آپنی نالائقی کی وجہ سے صرف 15 مہینوں میں معیشت کا بیڑا غرق کرکے غریب عوام سمیت تمام طبقوں کے لوگوں کی برکس نکال کر انہیں خودکشیوں پر مجبور کیا گیا ہے اب مزید پاکستان کے غریب عوام تحریک انصاف کی ناکام ترین حکومت کو برداشت کرنے کے لیے راضی نہیں ہیں لہذا عمران خان فوری طور پر مستعفی ہو کر الیکشن کمیشن از سرِنو ملک میں صاف شفاف نئے انتخابات کا اعلان کریں۔