مریم نواز کی بیرون ملک جانے کیلئے کیا کرنا ہو گا؟ مشورہ دیدیا گیا

13  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی) قانونی ماہر بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی ضمانت کا کوئی قانون موجود نہیں ہے، نوازشریف سیکیورٹی ضمانت کو چیلنج کرسکتے ہیں ، مریم نواز کو باہر جانے کے لئے عدالت سے رجوع کرنا ہوگا۔ایک انٹرویومیں انہوںنین کہاکہ ای سی ایل سے نام نکالنے کا فیصلہ کابینہ کاہوتا ہے، نوازشریف بیمارہیں تو سیکیورٹی جمع کرانی چاہیے۔بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ سیکیورٹی ضمانت کا کوئی قانون موجود نہیں ہے، نوازشریف سیکیورٹی ضمانت کو چیلنج کرسکتے ہیں،

دوسرا آپشن یہ ہے کہ نوازشریف عدالت چلے جائیں۔انھوں نے کہا کہ مریم نواز کو باہر جانے کے لئے عدالت سے رجوع کرنا ہوگا، لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹس نے باہر جانے پر کوئی شرط نہیں لگائی ، آٹھ ہفتے مکمل ہونے پر مزید وقت دینیکی ذمہ داری بھی کابینہ پر ہے۔گذشتہ روز بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عدالت ضمانت پر رہائی دے تو وہ شخص بیرون ملک جاسکتاہے، ہائی کورٹ نے واضح طور پر سزا معطل کر کے ضمانت دی ہے، کابینہ کو ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ نے کوئی ہدایت نہیں دی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…