پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چاروں صوبوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کب سے شروع ہو گی؟ محکمہ موسمیات  نے پیش گوئی کر دی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود اور سندھ کے بعض اضلاع، شمال مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے تاہم پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بدھ کی صبح ہلکے بادل چھائے رہے اور سردی کی شدت میں بھی

اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد کا درجہ حرارت طلوع آفتاب سے قبل 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 22 تک تک جا سکتا ہے۔بدھ کی صبح پنجاب کے چند اضلاع میں بوندا باندی ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔ جہانیاں، عارف والا، بہاولپور اور اوچشریف میں بھی ہلکی بارش کی اطلاعات ملی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق رحیم یار خان، بہاولپور اورراجن پور کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم سکھر، لاڑکانہ، میر پور خاص اور تھر پارکر کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔بدھ کو بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود ،کوئٹہ، پشین، ڑوب، قلات، سبی، خضدار، بارکھان اور لسبیلہ کے اضلاع میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم دیر، سوات اور چترال میں بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا تاہم کوئٹہ میں چند مقامات پربارش ہوئی۔سب سے زیادہ سردی استور میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت 03- ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…