لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جولوٹے اپنی گارنٹی نہیں دے سکتے وہ کس منہ سے دوسروں کی گارنٹی مانگ رہے ہیں ،فواد چوہدری پہلے اپنا سکیورٹی بانڈ دیں کہ کسی اور تھالی میں نہیں کھائیں گے ،فواد چوہدری لوٹے تھے، ہیں اور رہیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزراء کی جانب سے بیانات سے عمران صاحب کو خوش
کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،فواد چوہدری کے بیانات نئے پاپا کو خوش کرنے کی اوچھی حرکت ہے ،فواد چوہدری مذموم بیانات سے عدالتی فیصلوں کی توہین نہ کریں ،جتنی پارٹیاں فواد چودھری نے بدلی ہیں اس کی بھی سیاسی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی سنگینی کے باوجود محمد نوازشریف کا موقف ان کی صحت پر سیاست چمکانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔