کوئٹہ(آن لائن)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر ملک کی منتخب کر دہ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی ڈکٹیشن پر چلتی ہیں تو ہم ایسے پارلیمنٹ میں کسی بھی صورت بیٹھنے کیلئے تیار نہیں ہیں پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے تمام سیاسی وجمہوری قوتین اپنا کردار ادا کریں جو جج مارشل لاء کے خلاف کھڑے رہیں اور نقصانات کا سامنا کرنا پڑا
جب ہمیں موقع ملا ان ججوں کے حق میں ہمیں سوچنا ہوگا اور ان کی جانی مالی مدد کرنا ہم پرفرض ہوگا ہم اللہ کی طاقت کے علاوہ کسی اور کی طاقت کو نہیں مانتے ہم اللہ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتے ان خیالات کااظہار انہوں نے غیر ملکی پشتو خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا محمودخان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ آئین وقانون کی بالادستی کی بات کی ہے جس پر ہمیں غدار کہا گیا اور ہمارے اکابرین کو برا بھلا کہا گیا مگر جو لوگ انگریز کے غلام تھے ان کے اوقات کا ہمیں پتہ ہے یہ ملک کیلئے نہیں بلکہ اپنے مفاد کیلئے لڑتے ہیں اگر اب بھی ملک پر برا وقت آیا تو یہ ملک سے بھاگ جائیں گے اور جن کو یہ لوگ غدار کہہ رہے ہیں وہی لوگ ملک کو بچانے کیلئے میدان میں آئیں گے ہمیں مختلف القابات سے نوازنے والے اپنی تاریخ پر نظر دوڑائیں تو یہ اس وقت بھی غلام تھے اور آج بھی غلام ہیں اس وقت انگریز کے غلام تھے آج اسٹیبلشمنٹ کی غلامی کررہے ہیں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ایسی اسمبلی پر لعنت بھیجتا ہوں جو کسی کے ڈکٹیشن پر چلے میں ہر اس جج جنرل سیاستدان کو سلام پیش کرتا ہوں جو آئین کو مانتا ہے جو جج مارشلا کے خلاف ڈٹے رہے انھیں نقصانات کا سامنا کرنا پڑا، جب ہمیں موقع ملے گا ان ججوں کے حق میں ہمیں سوچنا ہوگا اور جانی مالی مدد کرنی ہوگی محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سب سے بڑا جہاد کلمہ حق ہے، اس اجتماع نے فیصلہ کیا ہے کہ حاضر وقت کے ظالم جابر حاکم کے خلاف کلمہ حق کہیں گے میڈیا سامنے کھڑی ہے یہ ہمیں بتائے کہ کون سی بات قرآن اور آئین کی خلاف ہے عمران آپ نے نعرہ لگایا کہ کرپشن کا خاتمہ ہو،
اگر عملا اپکو دیکھتا تو کوئی آپ کا ساتھ دیتا یا نہ دیتا، میں آپ کے ساتھ ہوتا مگر کیا آپ اب بھی مجھے بتاسکتے ہو کہ پچھلی منتخب حکومت کو زر اور زور سے کس نے ختم کی سینٹ کے الیکشن میں جو ہوا آپ کو علم نہیں؟اس آزادی مارچ اسلام آباد کے حق میں پورے پاکستان میں پشتونخوامیپ، جمعیت علما اسلام اور جمہوری پارٹیاں تمام جلسے نکالیں ہمارا وطن وسائل سے مالامال ہے مگر ہمارے بچے بھوکے ہیں، اسکے خلاف اٹھنا ہوگاہم اللہ کی طاقت کے علاوہ کسی اور کی طاقت کو نہیں مانتے ہم اللہ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتے۔