اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ آج گیارہویں روز میں داخل ہو گیا ہے ۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اسٹیج پر مولانا منظور مینگل نے مولانا طارق جمیل کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے ان کیلئے گالم گلوچ کا استعمال کیا ۔
تفصیلات کےمطابق مولانا منظور مینگل نے مولانا طارق جمیل کیخلاف نازیبا الفاظ کا بے دریغ استعمال کیا جو قابل بیان نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اے اللہ یہ لوگوں کی قمیضیں بھی اتار چکے لیکن یہ ریاست کا نام لے رہا ہے ۔ یہ پہلا وزیراعظم ہے جو مدینے کی ریاست کا نام لے رہا ہے ۔ مولانا نے تقریر کے دوران انتہائی سخت زبان کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اے اللہ اب قمیض بھی نکال چکے اب شلوار بھی اتر جائے تبھی بھی یہ مدینے کا نام تو لے رہا ہے ۔ تجھے شرم آنی چاہیے کہ عمران خان جیسے پدھو کے مقابلے میں تو نے مولانا فضل الرحمان کو مرتدکر دیا ، محمد ؐ کے سامنے کیسے جائو گے ۔ لوگوں کے لباس اتر چکے ہیں لوگ ننگے ہو چکے ہیں پھر بھی مدینہ کا نام تو لے رہا ہے ۔ مولانا منظور مینگل کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کا کاروبار تو بند ہو چکا لیکن یہ مدینے کا نام تو لے رہا ہے ۔ روٹی ہم سے چھین لی گئی ، کاروبار بند ہو گیا ،لباس ہمارا اتار لیا ، ملک دائو پر لگا دیا ، غیرت کو دائو پر لگا دیا ، شرم کو دائو پر لگا دیا ، پوری دنیا کے آگے رسوا ہو چکے ، پھر کہتے ہی صبر کرو ، مجھے تم سے پیار ہے کیونکہ ریاست مدینہ کا نام تو لے رہا ہے ۔ تجھے شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کیا کہا ویڈیو دیکھئے ۔