اسلام آباد (سی پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر غیر مشروط طور پر مثبت جواب دینے سے انکار کردیا اور کہا ہے کہ نام نکالنے کے لیے مضبوط شواہد ہونے چا ہیں۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق نیب نے وزیرداخلہ
کو جوابی خط لکھ دیا، نیب نے کہا ہے کہ قانونی رائے کے لئے وزارت قانون سے رابطہ کریں، مجرم نوازشریف کیخلاف متعدد مقدمات زیرالتواہیں۔ذرائع کے مطابق جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ غیرمشروط طورپر مثبت جواب نہیں دے سکتے، میڈیکل رپورٹ نیب کو فراہم کی جائے، ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے مضبوط شواہد ہونے چاہئیں۔