کرتارپور (این این آئی)بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امرندر سنگھ نے کہاہے کہ کرتارپور راہداری کھلنے پر سب ہی خوش ہیں۔ ایک انٹرویو میں بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امرندر سنگھ نے کرتار پور راہداری پر کہاکہ
کرتارپور راہداری کھلنے پر سب ہی خوش ہیں کیونکہ 70 سال سے ہماری خواہش رہی ہے کہ کرتار پور راہداری کھولی جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھی شروعات ہے امید ہے کہ راہداری کھلنے سے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہوں گے۔