پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

’’والدہ کو کھو چکی ہوں ، والدین دوبارہ نہیں ملتے ‘‘ ڈیل کی باتو ں پر مریم نواز نے خاموشی توڑتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہاہے کہ ڈیل کی باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، نواز شریف کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے ،جو علاج پاکستان میں میسر تھا وہ فراہم کیا گیا اب ان کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ، پوری دنیا میں جہاں بھی ان کا علاج ممکن ہے انہیں ضرور جانا چاہیے ۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ سروسز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے بھی نواز شریف کو باہر جا نے کا مشورہ دیا ہے جبکہ ہمارے میڈیکل بورڈ نے بھی یہ تجویز دی ہے ۔،نواز شریف کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے اور پوری دنیا میں جہاں بھی ان کا علاج ممکن ہے انہیں علاج کرانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہو گی کہ میں نواز شریف کے ساتھ جائوں لیکن اس وقت میرا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے ۔اگر وہ علاج کے لئے چلے جائیں اور میں نہ جا سکوں تو میرے لئے بڑا مشکل ہوگا ۔اس وقت تو نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے حوالے سے انتظامات کو چچا محمد شہباز شریف دیکھیں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ سیاست پوری زندگی چلتی رہے گی ،میںایک سال پہلے اپنی ماں کو کھو چکی ہوں ،والدین دوبارہ نہیں ملتے۔اس وقت میری پوری توجہ اپنے والد کی صحت پر مرکوز ہے ، میڈیکل بورڈ نے کہا ہے کہ نواز شریف کیلئے جو علاج پاکستان میں میسر تھا وہ فراہم کیا گیا اوراب ان کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ،نو ازشریف کو سپیشلائزڈ سنٹر میں جانا چاہے ،وہیںبیماری کی تشخیص ہو سکے گی ۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ روز ایک دفعہ پھر نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد گر گئی تھی ، والد کو چھو ڑ کر آنا مشکل تھا لیکن عدالت کے حکم پر آگئی ہوں ،عدالت جب جب بلائے گی اس کے حکم پر عمل کیا جائے گا ۔ انہوں نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے درخواست دائر کرنے کے حوالے سے کہا کہ میں اس سارے معاملے کو گھر جا کر دیکھوں گی ۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…