اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو غصے میں آگئے، سینیٹر فیصل جاوید کو اٹھا کر باہر پھینک دینے کی دھمکی دے ڈالی، بلاول کے جوتے جیسے قراردیدیا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں سینیٹر مولابخش چانڈیو اس وقت غصے میں آگئے جب تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ وہ بے بی ہیں۔ اس پر مولا بخش چانڈیو نے کھڑے ہوکرکہا کہ فیصل جاویدآپ بے بی ہیں۔ آپ بیٹھ جائیں۔ہمارے چیئرمین
کا نام عزت سے لیں، اب بلاول کا نام مت لینا، وہ ہمارے محبو ب قائد ہیں، اب اگر ہمارے چیئر مین کے بارے میں کچھ کہا تو یہاں سے اٹھا کر باہر پھینک دیں گے۔مولابخش چانڈیوکا کہنا تھا کہ بیٹھ جاؤ تم بلاول بھٹو کے جوتے جیسے بھی نہیں ہو، بلاول سے متعلق کسی کو نازیبا الفاظ استعمال کرنے نہیں دو ں گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان اپنے وزیر اعظم کیلئے پریشانیاں پیدا کررہے ہیں،پہلے یہ مولانا فضل الرحمان سے بات کرنے کیلئے بھی تیار نہیں تھے، اب ان کی منتیں کررہے ہیں۔