اسلام آباد (این این آئی)آزادی مارچ میں شریک شرکاء نے اسلام آباد میں بارشوں اور شدید سردی کے باوجود گھروں کو جانے سے انکار کر دیا تفصیلات کے مطابق آزاد ی مارچ میں شریک شرکاء نے سردی ٹھنڈ اور بارش کے باوجود گھروں کوجانے سے انکارکرتے ہوئے کہاکہ گھر جانا چاہتے ہیں مگر اس کیلئے جب مولانافضل الرحمن کہیں گے اسی روز گھر چلے جائیں گے۔ کوئٹہ سے آنے والے عبداللہ خلجی، جہانان خان اور سلیم اللہ نے کہاکہ وہ کوئٹہ میں اپنا کاروبار کرتے ہیں اور جمیعت علمائے اسلام ف سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ
موجودہ حکومت نے غریبوں پر روزگار کے دروازے کھولنے کی بجائے بند کر دیئے ہیں،آئے روز بجلی گیس،اور تیل کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھر گھر ہوتا ہے یہاں آنے کا کوئی ذاتی مقصد نہیں تھا صرف اپنے لیڈر کی آواز پرلبیک کہناتھا اسلام آباد کے موسم کے بار ے میں انہوں نے کہاکہ بارش، طوفان،کے موسم مٰن ہر کوئی اپنے خاندان میں رہنا چاہتا ہے مگر ہم ایک مقصد کیلئے ٹھہرے ہوئے ہیں جیسے ہی قائدین کہیں گے ایک دن مزید رکنے کی بجائے گھروں کو روانہ ہو جائیں گے۔