اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اسلام آباد دھرنے کے حوالے سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اسد عمر نے کہا ہے کہ ہونے والے مذاکرات کا نتیجہ اصول کی بنیاد پر بات کرنے پر نکلے گا۔وہ عالمی مالیاتی فنڈ کے وفد سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔
اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا مولانا فضل الرحمان کو اب احتجاج ختم کر دینا چاہئے؟ اس کے جواب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے ہمارا نقطہ نظر ہے کہ آئین کی حدود میں رہتے ہوئے احتجاج مولانا کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے اچھی میٹنگ رہی، پاکستان ریونیو اتھارٹی بنانے کا مجھے نہیں پتہ، اخبار میں اس کے بارے پڑھا ہے۔