نوشہرہ(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے مرحوم صدر اجمل خٹک کے صاحبزادے نے اپنی بہن کو قتل کردیا ہے،ملزم نے بہن کو چھریوں کے وار سے قتل کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اکوڑہ خٹک میں اے این پی کے مرحوم مرکزی صدر اجمل خٹک کے بیٹے نے اپنی بہن پر چھریوں سے حملہ کرکے
اسے قتل کردیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جب ماں اپنی بیٹی کو بچانے کیلئے آئی تو وہ بھی چھریوں کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئیں۔علاقہ پولیس کے مطابق اجمل خٹک کی بیوہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز ان کی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔