اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے اینکرز کو جاری کی گئی ہدایت کو شدید تنقید کی ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں اسد عمر نے پیمرا کی ہدایت پر اپنی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیمرا کی جانب سے اینکروں کو ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی اور اپنے خیالات کا اظہار کرنے سے روکنا ایک نہایت ہی انوکھا فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پیمرا افراد بشمول اینکرز پر اظہار خیال کی پابندی لگانے کے بجائے جعلی خبروں کے خلاف کارروائی کرے۔