مظفر گڑھ (این این آئی)مظفرگڑھ میں رشتہ نہ دینے پر ممانی نے مبینہ طور پر بھانجی سمیت تین افراد پر تیزاب پھینک دیا، تینوں افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل علی پور کے علاقے مڈوالا میں 3 افراد پر تیزاب پھینکنے کا واقع پیش آیا ہے، متاثرین میں لڑکی اور اس کا والد اعظم اور ڈھائی سالہ بچہ حذیفہ شامل ہیں۔لڑکی کا رشتہ نہ ملنے پر لڑکی
کی ممانی نے تینوں افراد پر مبینہ طور پر تیزاب پھینکا اور فرار ہوگئی، تینوں متاثرہ افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال علی پور منتقل کردیا گیا ہے جبکہ لڑکی کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ ریفر کردیا گیا۔دوسری جانب پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔