لاہور( این این آئی )احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دیدیا جبکہ سلمان شہباز کی تمام جائیدادوں کو قرق کر لیا گیا ۔احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر خان نے سماعت کی ۔نیب حکام نے منی لانڈرنگ کیس میں بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر سلمان شہباز کی جائیدادوں کو قرق کرنے اور اشتہاری
قرار دینے کی استدعا کی تھی۔ نیب نے موقف اختیار کیا کہ سلمان شہباز کی رہائشگاہ پر بھی تحقیقات کے لیے گئے تاہم سلمان شہباز وہاں موجود نہیں تھے، عدالت سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دے۔ عدالت نے سلمان شہباز کی رقوم منجمد کر دیں جبکہ سلمان شہباز کی زرعی اراضی سمیت تمام جائیدادوں کو ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے اشتہاری قرار دیدیا۔