اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی (ف)کا آزادی مارچ روہڑی پہنچ چکا ہے ، ایجنسیوں کی جانب سے موصول ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ایک لاکھ کارکنان کو حرکت میں لائیں گے۔ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ راولپنڈی، اسلام آباد اور پشاور میں 60 فیصد شرکاء کے آنے کی توقع ہے جبکہ جے یو آئی ف نے مارچ کے لیے 1.1 ارب روپے کا چندہ بھی جمع کرلیا ہے۔ایک سینئر
رہنما کے مطابق جے یو آئی ف کی کور کمیٹی کے ارکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کم سے کم تین تین ہزار کارکنان کو اپنے اپنے متعلقہ شہروں سے اسلام آباد آزادی مارچ میں لے کر آئیں۔یہی نہیں بلکہ صوبائی و قومی اسمبلیوں اور سینیٹ کے تین درجن سے زائد جے یو آئی ف کے ارکان کو بھی اعلیٰ قیادت نے یہ ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں سے بڑی تعداد میں کارکنان کو حرکت میں لائیں۔