اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ظفر ہلالی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ایڈوائزر بات کر رہے تھے تو ایسا لگ رہا تھا کہ یہ سب ہمارا قصور ہے کہ نواز شریف بیمار ہے، آپ اور میرا قصور ہے کہ نواز شریف بیمار ہے، آپ اور میرا قصور ہے کہ پتہ نہیں کتنا کروڑوں روپیہ اور منی لانڈرنگ کیا ہے انہوں نے اور کیا کیا ان کی جائیداد ہیں ملک کے اندر اور باہر، یہ ہمارا قصور ہے،
یہ بات کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ظفر ہلالی غصے میں آ گئے اور کہا کہ آپ نے حلف اٹھایا ہے، حلف پاکستان کے لیے اٹھایا ہے اور کہا ہے کہ جب میں پرائم منسٹر بنوں گا میں ایمانداری سے کام کروں گا، یہ ہے ایمانداری۔ یہ کیا ہے ایک آدمی کی اگر صحت خراب ہو تو ہر چیز معاف اور یہ سب ہم ذمہ دار ہیں، ان پر کیا پریشر تھا کہ وہ تین دفعہ وزیراعظم بنے اور کیا دو دفعہ وزیراعظم بننا کافی نہیں تھا۔