دھرنا معیشت کو مزید نقصان پہنچائیگا، ہم کسی دھرنے کا حصہ نہیں بنیں گے، پیپلزپارٹی کی اہم رہنما نے دوٹوک اعلان کردیا

22  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ ہم کسی دھرنے کا حصہ نہیں بنیں گے، حزب اختلاف اس پر متفق ہے کہ موجودہ خراب معاشی صورتحال پہلے کبھی بھی نہیں رہی اور ہم سمجھتے ہیں دھرنا معیشت کو مزید نقصان پہنچائے گ

ا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ اس وقت حزب اختلاف ایک پیج پر ہے اور نااہل لوگ ہم پر مسلط کر دیے گئے ہیں،وزیر اعظم کا دورہ سندھ نے یہ بات واضح کر دی کہ ان کا صوبے کے ساتھ کیا رویہ ہے۔وزیر اعظم شام کو تھوڑا سا وقت نکال کر آئین پڑھ لیا کریں۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کوئی جرم نہیں کیا اور انہوں نے ابھی صرف مطالبہ کیا ہے۔ حکومت اس وقت خود اپنے آپ کو بند گلی میں بند کر رہی ہے۔انہوں نے تو جڑواں شہروں میں دھرنے کے شرکا کو ٹینٹ اور کھانے کی سروس دینے والوں پر بھی پابندی لگا دی ہے۔شہلا رضا نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگ اپنی نالائقیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ماضی میں چلے جاتے ہیں۔ ہمیں تو یہ بتایا جائے کہ جیل میں اس وقت کون سا سیاسی رہنما سزا یافتہ ہے ان کو تو یہ ہی نہیں معلوم پارلیمنٹ کیا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب عمران نیازی وزیر اعظم بن سکتے ہیں تو مولانا فضل الرحمان کیا کوئی بھی وزیر اعظم بن سکتا ہے۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…