میانوالی(آن لائن)ضلع میانوالی میں ملتان روڈ پر ہیڈ پکہ کے قریب ایمبولینس اور ٹرالے میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق تصادم سے ایمبولینس میں نصب گیس کا سلنڈر پھٹ گیا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق
ایمبولینس میں 9 افراد سوار تھا۔امدادی ٹیموں نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پار قابو پایا اور نعشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میانوالی منتقل کر دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ایمبولینس نمبر۔ LEF.17_7212 بھکر سے مریض کو راولپنڈی لے جارہی تھی جس میں 3 بچے ،3 عورتیں اور 3 مرد سوار تھے۔جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور غلام حسین، محمد ندیم اور محمد نوید اپنی والدہ تاج بی بی کو اسلام آباد اسپتال لے کرجارہے تھے۔ تاج بی بی کی بیٹی مریدا بی بی اور نواسی صبا بی بی ،جویریا بی بی اور صبا بی بی کے دو بچے انشال اور ایان بھی شامل ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حادثے کی وجوہات کاتعین کر کے غفلت کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔